Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ روانگی سے پہلے سرفراز احمد نے واضح کر دیا تھا کہ وہ انگلیںڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈکپ کے دوران وہ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ سرفراز احمد کا نمبر پانچ پر بیٹنگ کرنا پاکستان کے لیے سودمند ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ انگلینڈ میں اب تک ان کا ریکارڈ شاندار رہا ہے۔
سرفراز احمد انگلینڈ میں اب تک 11 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں اور انھوں نے 62 کی شاندار اوسط سے 376 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی ایک سنچری شامل ہے۔ اگر برطانیہ کی سرزمین پر ہی انگلینڈ کے خلاف ان کا ریکارڈ دیکھیں تو کپتان نے 7 میچَ میں 60 کی اوسط سے 300 رنز بنائے ہیں۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق پاکستان کو اختتامی اوورز میں پاورہٹر کی کمی کا سامنا ہے۔ سرفراز احمد اوپر کے نمبرز پر بیٹنگ کر کے رن ریٹ بہتر کر سکتے ہیں اور اسی وجہ سے پاکستان کو اختتامی اوورز میں پاورہٹر کی زیادہ کمی محسوس نہیں ہو گی۔