Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق تقریباََ 45 سال کے ہو گئے ہیں مگر اب بھی ان کا کرکٹ کے لیے جنون کم نہیں ہوا۔ لیجنڈری پاکستانی بیٹسمین مصباح الحق نیا ناظم آباد رمضان کپ میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ نیا ناظم آباد رمضان ٹورنامنٹ کا آغاز گزشتہ روز ہو چکا ہے جس میں 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
ٹورنامنٹ میں مصباح الحق صائمہ بلڈرز کی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ ٹورنامنٹ میں عمران نذیر، کامران اکمل، عمر اکمل، احمد شہزاد، عبدالرزاق، اسد شفیق، خرم منظور، فواد عالم، افتخار احمد اور عمر امین سمیت متعدد قومی کرکٹرز ان ایکشن ہوں گے۔ مصباح الحق کرکٹ کے ساتھ ساتھ اپنے فلاحی کاموں می‌ بھی حصہ لیں گے۔