Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے شاداب خان کی بیماری کو پاکستان ٹیم کیلئے بڑا دھچکا قرار دے دیا۔ مشتاق احمد نے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے اچھا کمبینیشن بنایا گیا تھا لیکن شاداب خان کی بیماری پاکستان ٹیم کیلئے ایک دھچکا ثابت ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ نوجوان لیگ اسپنر گُگلی میں مہارت کی وجہ سے بیٹسمینوں کو تذبذب کا شکار رکھتے ہوئے اننگز کے درمیانی اوورز میں بڑے کامیاب ثابت ہوتے ہیں۔
سابق اسپنر نے کہا کہ سرفراز احمد بھی ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے انھیں اس وقت ہی بولنگ دیتے ہیں جب ٹیم کو وکٹ کی ضرورت ہوتی ہے، امید ہے کہ وہ ورلڈکپ سے قبل فٹ ہو کر ٹیم کو دستیاب ہوں گے اور اگر ایسا ممکن نہ ہوا تو یہ پاکستان کے لیے بڑا نقصان ہو گا۔ مشتاق احمد نے کہا کہ یاسر شاہ اگر اپنی گُگلی کو بہتر بنائیں تو وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔