Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ گزشتہ روز کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے حق میں بہتر ثابت ہوا۔
اننگز کی ابتداء میں پاکستانی بیٹرز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اوپننگ بیٹرز کے درمیان 50 رنز کی شراکت قائم ہوئی جبکہ 84 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی صرف دو کھلاڑی آؤٹ ہوئیں تھیں لیکن جنوبی افریقہ کی عمدہ بولنگ پرفارمنس اور مساباتا کلاس کی ہیٹرک کی بدولت قومی ٹیم 147 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
میزبان ٹیم نے لورا وولوارڈ کی 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت 148 رنز کا ہدف باآسانی 36.4 اوورز میں حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کی۔ لورا وولوارڈ اپنی شاندار اننگز کی بدولت میچ کی بہترین کھلاڑی بھی قرار پائیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ 12 مئی کو بینونی میں کھیلا جائے گا۔