Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

حارث سہیل کو انجری کی وجہ سے دورہ جنوبی افریقہ سے واپس وطن بھیج دیا گیا تھا۔ اسی انجری کی وجہ سے وہ پی ایس ایل فور بھی مکمل طور پر نہیں کھیل سکے تھے مگر انجری کے بعد حارث سہیل نے شاندار واپسی کی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف انھوں نے 2 سنچریاں بنائیں جبکہ دورہ انگلینڈ میں بھی وہ اچھی فارم میں نظر آ رہے ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ میچ کے بعد حارث سہیل کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز بہت مشکل ہیں مگر پاکستان ٹیم کی تیاری اچھی ہے۔ انھوں نے کہا میزبان ٹیم سے بہت سخت مقابلہ ہو گا اور ہماری کوشش ہے کہ انگلینڈ کیخلاف فتح حاصل کریں۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ میری فارم اچھی جا رہی ہے، کوشش کروں گا کہ آسٹریلیا کیخلاف جو کارکردگی دکھائی تھی اسے یہاں بھی جاری رکھوں۔ حارث سہیل نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں نصف سنچری اسکور کی تھی جبکہ پہلے ون ڈے میں 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔