Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی آہستہ آہستہ واپسی ہونے لگی ہے۔ رواں برس پی ایس ایل کے 8 میچز پاکستان میں کروانے سے پی سی بی کا اعتماد بڑھ گیا اور اب بورڈ نے دیگر ٹیموں کو بھی مدعو کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے لندن میں میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔
چیئیرمین پی سی بی نے ایم سی سی حکام کو آگاہ کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال پہلے سے کافی بہتر ہے، آئندہ سال تک مزید بہتری آئے گی لہذا اپنی ٹیم پاکستان بھیجیں، اس سے ہمیں دیگر ممالک کے سیکیورٹی خدشات دور کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
اس سے قبل احسان مانی کی انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیریسن سے بھی اہم میٹنگ ہوئی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے 2022 میں انگلینڈ کے خلاف شیڈول ہوم سیریز کے میچز پاکستان میں ہی کھیلنے کا کہا ہے البتہ ہیریسن نے کسی وعدے سے گریز کیا۔ ان کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی قدم اٹھایا جائے گا۔