Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

معروف سابق آسٹریلین فاسٹ بولر بریٹ لی نے اپنی قومی ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے کا فارمولہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ میگا ایونٹ جون، جولائی میں کھیلا جائے گا، اس وقت انگلینڈ کی پچز فاسٹ بولرز کے لیے مددگار ثابت نہیں ہوتیں لہذا ورلڈکپ جیتنے کے لیے وکٹوں کو بہتر انداز میں جانچ کر کھیلنے سے ہی کامیابی حاصل ہو گی۔
بریٹ لی نے کہا کہ دفاعی چیمپئن (آسٹریلیا) ٹیم عالمی کپ جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ بریٹ لی کے مطابق اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے جبکہ فاسٹ بولر جھے رچرڈسن کے باہر ہونے سے ٹیم پر کچھ خاص فرق نہیں پڑے گا۔ واضح رہے کہ بریٹ لی دو مرتبہ آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے جب کینگروز نے ورلڈکپ جیتا۔