ایلیمنیٹر میچ میں دہلی کیپیٹلز کے ہاتھوں شکست کے بعد سن رائزرز حیدرآباد کا رواں آئی پی ایل میں سفر اختتام کو پہنچ گیا۔ حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے افغان لیگ اسپنر راشد خان نے ٹویٹر پر ٹیم کے ساتھ تصویر لگاتے ہوئے لکھا کہ سن رائزرز کا حصہ ہونا اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا بہت ہی حوصلہ افزا ہے۔
راشد خان نے اپنے اس پیغام میں تمام مداحوں، شائقین کرکٹ، اپنی ٹیم اور آئی پی ایل کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے لکھا کہ اس فیملی کا حصہ ہونے پر مجھے بہت اچھا لگا۔ اس کے ساتھ لیگ اسپنر نے بھارت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
آئی پی ایل کے بارہویں ایڈیشن میں راشد خان نے تمام 15 میچز میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی اور وہ صرف 17 وکٹیں ہی حاصل کر سکے جبکہ آٹھ میچوں میں بیٹنگ کا موقع ملنے کے باوجود انھوں نے صرف 34 رنز اسکور کیے۔