Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ برس جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو ایک، ایک برس جبکہ کیمرون بینکرافٹ کو نو ماہ کی پابندی کی سزا کاٹنا پڑی۔ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اقدامات کیے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چئیرمین ایرل ایڈنگز کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے واقعات میں 74 فیصد کمی آئی ہے، ڈومیسٹک ویمن کرکٹ میں 71، مینز ڈومیسٹک کرکٹ میں 43 اور ایج گروپ کرکٹ میں 95 فیصد کم خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں کرکٹرز کے رویوں پر توجہ رکھی گئی، اب آسٹریلوی کرکٹرز گراؤنڈ کے اندر اور گراؤنڈ کے باہر کلچر کی وجہ سے پہچانے جائیں گے۔