Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر لیام پلنکٹ نے جوفرا آرچر کو انگلینڈ کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ لیام پلنکٹ کا کہنا ہے جوفرا آرچر کو ورلڈکپ ٹیم میں شامل کرنے سے ہماری بولنگ مزید مضبوط ہو جائے گی۔
جوفرا آرچر نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 4 اوورز کروا کر ایک وکٹ حاصل کی تھی اور صرف 6 رنز دیے تھے۔ لیام پلنکٹ نے جوفرا آرچر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین بولر ہیں جو تیزرفتار بولنگ کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں جو بھی پرفارم کرتا ہے اسے ورلڈکپ ٹیم کا حصہ بنایا جائے پھر چاہے وہ جوفرا آرچر ہوں یا کوئی اور کھلاڑی۔ لیام پلنکٹ نے مزید کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ جوفرا آرچر کو ورلڈکپ ٹیم میں شامل کرنا ایک بہترین فیصلہ ہو گا۔