Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی فاسٹ بولر جھے رچرڈسن انجری کے باعث ورلڈکپ ٹیم سے باہر ہوئے تو کین رچرڈسن کو ان کے متبادل کھلاڑی کے طور پر کینگروز اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ کین رچرڈسن کا کہنا ہے کہ مجھے امید بھی نہیں تھی کہ میں ورلڈکپ کھیلوں گا مگر دو دن پہلے مجھے فون پر بتایا گیا کہ مجھے ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد مجھے یہ موقع ملا ہے، میری پوری کوشش ہو گی کہ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اچھی کارکردگی دکھاؤں اور ٹیم کو کامیابی دلاؤں۔ کین رچرڈسن 20 ایک روزہ میچز کھیل کر 29 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
کین رچرڈسن نے مزید کہا کہ آخری اوورز میں اچھی بولنگ کرتا ہوں لیکن ٹیم کو جہاں ضرورت ہوئی وہاں بولنگ کرنے کے لیے تیار ہوں۔ جھے رچرڈسن کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ کھیلنے کا موقع بار بار نہیں ملتا اور مجھے ان کے لیے افسوس ہے۔