Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے آہستہ آہستہ کھل رہے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔ مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پی سی بی وسیم خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ کرکٹ آسٹریلیا اور انگلش کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد کسی فیصلے پر پہنچ جائیں گے۔
وسیم خان نے اپنے خلاف ہونے والی بغاوت کے حوالے سے کہا کہ ہم ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لیے کچھ تبدیلیاں کر رہے ہیں جس وجہ سے ان افراد نے میرے خلاف آواز اٹھائی۔ انھوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے اسٹرکچر میں تبدیلی کے لیے ہمیں پیٹرن ان چیف عمران خان کی حمایت حاصل ہے جو کہ اس وقت ملک کے وزیراعظم ہیں۔