Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

امام الحق ون ڈے ڈیبیو کے بعد سے پاکستان کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں تاہم ان کے بیٹنگ اسٹرائیک ریٹ کو لے کر کافی بحث کی جا رہی ہے۔ امام الحق کی اب تک کی مجموعی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو 25 میچز میں 5 سنچریوں اور 5 نصف سنچریوں کی مدد سے انھوں نے 1,195 رنز اسکور کیے ہیں لیکن ان کا اسٹرائیک ریٹ صرف 79.40 رہا ہے۔
پچاس یا اس سے زائد رنز اسکور کرنے کے بعد امام الحق کا اسٹرائیک ریٹ دیکھا جائے تو یہ 86 کا بنتا ہے جو شاید قابل قبول ہو مگر جب بھی وہ پچاس رنز سے پہلے آؤٹ ہوئے تو ان کا اسٹرائیک ریٹ 63 بنتا ہے جو جدید دور کی کرکٹ میں کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔ 2019 میں امام الحق کے مجموعی اسٹرائیک ریٹ میں بھی کمی آئی۔ وہ رواں سال 9 ون ڈے میچز میں 74 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیل سکے ہیں۔