Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں شاہد آفریدی کی کتاب "گیم چینجر" کو سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ آفریدی نے سینیئر کھلاڑیوں کے سخت رویے کے بارے میں جو کچھ لکھا ہے وہ بالکل ٹھیک ہے بلکہ حقیقت میں سینیئرز کا رویہ اس سے بھی زیادہ برا ہوتا تھا۔
انھوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کو یہ سب باتیں 20 سال پہلے کر دینی چاہیے تھیں کیونکہ اگر وہ ایسا کر دیتے تو انھیں کتاب لکھنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔ شعیب اختر کی حمایت ملنے پر شاہد آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یہ سب لکھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ سب لکھنے کا مقصد کسی سینیئر کھلاڑی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا بلکہ حقائق سے لوگوں کو آگاہ کرنا تھا۔ شاہد آفریدی نے جلد شعیب اختر سے ملنے کا بھی کہا۔