آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے شکھر دھون نے تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی جس کے لیے انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیا۔ اپنے ٹویٹ میں شکھر دھون نے سن رائزرز حیدرآباد کے مسلمان کرکٹرز راشد خان اور محمد نبی کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ تمام لوگوں کو رمضان مبارک ہو۔
انھوں نے کہا کہ مجھے نبی اور راشد پر فخر ہے کیونکہ انھوں نے پورا دن روزہ رکھا، پھر میچ کھیلا اور یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ شیکھر دھون نے مزید کہا کہ راشد خان اور محمد نبی کا یہ اقدام ان کے پورے ملک اور دنیائے کرکٹ کے لیے متاثرکن ہے۔
بھارتی کرکٹر نے کہا کہ یہ انرجی دوسروں کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ آخر میں شکھر دھون نے دونوں کھلاڑیوں کو دعا دی کہ آپ دونوں پر ہمیشہ اللہ کی رحمت ہو۔