Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے سعید اجمل کے ساتھ ہونے والے سوال و جواب کے سیشن کی ویڈیو اپلوڈ کی ہے۔ سعید اجمل سے پہلا سوال پوچھا گیا کہ انھیں کھانے میں کیا پسند ہے؟ تو انھوں نے بھنڈی کا انتخاب کیا۔ سعید اجمل سے دوسرا سوال ہوا کہ آپ کو سب سے اچھی نصیحت کیا دی گئی؟ انھوں نے بتایا کہ مصباح الحق نے ایک دفعہ نصیحت کی تھی کہ اگر کرکٹ کھیلنی ہے تو مثبت اور اچھی کرکٹ کھیلو پھر کامیابی ضرور ملے گی۔
ان سے کرکٹ کی دنیا کے بہترین کمنٹیٹرز کے بارے میں دریافت کیا گیا تو سعید اجمل نے ڈینی موریسن کا انتخاب کیا جبکہ انھوں نے روی شاستری کا نام بھی لیا کیونکہ سعید اجمل کو "جادوگر" کا نام ان کی جانب سے دیا گیا تھا۔ سعید اجمل سے پوچھا گیا کہ اسکول میں انھیں کس مضمون سے نفرت تھی؟ تو آف اسپنر نے کہا کہ کرکٹ کے علاوہ وہ ہر چیز سے نفرت کرتے تھے۔