Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹ کا ٹکٹ کسی شائقین کرکٹ کو مل جائے تو اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہوتا۔ اسی خوشی میں شائقین غلطی کرتے ہوئے اپنے ٹکٹس کی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیتے ہیں اور پھر یہی پوسٹس ورلڈکپ میں جعلی ٹکٹس کی وجہ بن جاتی ہیں۔
کرکٹ ورلڈکپ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر شائقین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اپنے ورلڈکپ کے ٹکٹس اور بارکوڈز سوشل میڈیا پر اپلوڈ مت کریں ورنہ آپ بھی اس دو نمبری کا شکار ہو سکتے ہیں۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے شائقین کسی پریشانی کا شکار ہوں تو فوری ہم سے رابطہ کریں۔ ٹویٹ میں دیے گئے لنک میں آئی سی سی سے رابطے کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے۔ شائقین کرکٹ یہ معلومات صرف اپنے تک محدود نہ رکھیں بلکہ آپ کا کوئی دوست یا رشتے دار بھی میچ دیکھنے جا رہا ہو تو اسے بھی اس کی معلومات فراہم کریں۔