Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی پی ایل 2019 کی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔ چنائی سپر کنگز کی ٹیم 12 مئی کو ٹائٹل کے لیے ممبئی انڈینز سے مقابلہ کرے گی۔ ممبئی انڈینز کوالیفائیر ون میں چنائی سپر کنگز کو ہرا کر فائنل میں پہنچی تھی۔
وشکاپٹنم میں کھیلے گئے کوالیفائیر ٹو میں چنائی سپر کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دہلی کیپیٹلز کی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 147 رنز ہی بنا سکی۔

ریشب پانٹ 38 رنز بنا کر نمایاں بلےباز رہے۔ جواب میں چنائی سپر کنگز کے اوپنرز شین واٹسن اور فاف ڈوپلیسی نے اپنی ٹیم کو 81 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ دونوں اوپنرز نے نصف سنچریاں اسکور کیں اور چنائی نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔