Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی نے کرکٹ کرپشن الزامات پر سری لنکا کے دو کرکٹرز کو معطل کر کے 14 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹین لیگ میں ہونے والی کرپشن کے الزامات پر سری لنکا کے 2 کھلاڑی نوان زوئیسا اور اویشکا گوناوردھنے کو معطل کر کے جواب طلب کیا ہے۔
نوان زوئیسا اور اویشکا گوناوردھنے پر ٹی ٹین لیگ میں ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نوان زوئیسا کوڈ کی چار شقوں اور گوناوردھنے کو دو شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے۔
ان شقوں میں فکسنگ اور دیگر کھلاڑیوں کو فکسنگ پر اکسانے کے چارجز بھی شامل ہیں۔ 30 ٹیسٹ اور 95 ون ڈے میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کرنے والے زوئیسا کو اس سے پہلے نومبر میں بھی آئی سی سی کی جانب سے تین خلاف ورزیوں پر معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اب انھیں ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی کارروائی پر معطل کیا گیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے اوپنر اویشکا گوناورد سری لنکا کی جانب سے 6 ٹیسٹ اور 61 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں۔