مشن ورلڈکپ کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی آئندہ ہفتے سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد عامر، آصف علی، جنید خان اور شاداب خان کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں محمد حفیظ اور شاداب خان کی فٹنس رپورٹس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ محمد حفیظ اب تک مکمل فٹ نہیں ہو سکے ہیں۔ محمد حفیظ کے چوتھے ون ڈے تک مکمل فٹ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم اس سے زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔ نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کی میچ فٹنس پر بھی ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی کو چند تحفظات ہیں۔ شعیب ملک کی فارم اور فٹنس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے چوتھے ون ڈے میچ کے بعد دو کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیج کر ورلڈکپ کا حتمی 15 رکنی اسکواڈ منتخب کیا جائے گا۔