Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کراچی میں جاری نیا ناظم آباد رمضان کپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ کراچی میں رمضان کرکٹ کا ہونا کرکٹرز کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور انھوں نے مطالبہ کیا کہ اس کا دائرہ پورے ملک میں پھیلانا چاہیے۔
ورلڈکپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں اور امید ہے کہ پاکستان ٹیم توقعات پر پورا اترے گی۔
انھوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو نمبر پانچ پر بیٹنگ کے لیے آنا چاہیے اگر انھوں نے ایسا کیا تو بیٹنگ میں توازن آ جائے گا۔ مصباح الحق نے مزید کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے بولنگ ڈیپارٹمنٹ کو بھی دیکھنا ہو گا کیونکہ ہمارے بولرز ون ڈے میں وکٹیں نہیں لے پا رہے اور میچز جیتنے کے لیے آؤٹ کرنا ضروری ہے۔