Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹیم کو دوبارہ جوائن کر لیا ہے۔ شعیب ملک نے انگلینڈ پہنچنے کے بعد ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کا کڑا امتحان ہو گا۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ انگلینڈ ایک روزہ فارمیٹ کی نمبرون ٹیم ہے اور جب کوئی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں کھیل رہی ہوتی ہے تو یقیناً حریف ٹیم کو مشکلات پیش آتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم بھی بہت متوازن دکھائی دے رہی ہے، بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں ٹیم مضبوط نظر آ رہی ہے تو انگلینڈ کیخلاف سیریز میں اچھا مقابلہ ہو گا۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف سیریز گرین شرٹس کیلئے تیاریوں کا بہترین موقع ہے۔
واضح رہے کہ شعیب ملک کو ذاتی وجوہات کے سبب 29 اپریل کو ٹیم کو چھوڑ کر دبئی لوٹنا پڑا تھا جس وجہ سے وہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے۔