Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے سرفراز احمد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق اپنی بیٹنگ پوزیشن سیٹ کریں۔ معین خان نے کہا کہ سرفراز ایسا پلیئر ہے جو اوپننگ سے لے کر لوئر مڈل آرڈر تک کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کر سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سرفراز نے یہ ثابت کر کے دکھایا ہے کہ وہ کسی بھی نمبر پر کھیل سکتے ہیں، اب بطور کپتان سرفراز کو ٹیم کی ضرورت کو دیکھ کر بیٹنگ پوزیشن طے کرنی چاہیے، جہاں اوپر کے نمبر پر کھیلنا ہے وہاں اوپر آ کر بیٹنگ کرے اور جہاں بعد میں آنا ہے وہاں نیچے کھیلیں۔
معین خان نے مزید کہا کہ ورلڈکپ میں بلاخوف کرکٹ کھیلنا ہو گی، کھلاڑی اس اعتماد کے ساتھ میدان میں اتریں کہ وہ سب سے بہتر ہیں تو یقینی طور پر جیت انہی کی ہو گی۔ سابق کپتان نے کہا کہ بلاوجہ ٹیم پر تنقید کرنے والوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس وقت ٹیم کو سپورٹ کی ضرورت ہے۔