Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی شاندار فتح کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔ مکی آرتھر کا کہنا ہے ورلڈکپ کیلئے بہترین تیاری ہے مگر میری سب سے بڑی تشویش کارکردگی میں تسلسل کے حوالے سے ہے لیکن نوجوان ٹیموں میں اس طرح کے مسائل ہوتے ہیں۔
ہیڈکوچ نے کہا کہ دورہ انگلینڈ اور ورلڈکپ کیلئے بھرپور تیاری کر کے آئے ہیں، پاکستان ٹیم کو کامیابی کے لیے صرف انگلینڈ کی کنڈیشنز کو بہتر طریقے سے سمجھنا ہو گا جس کی سب سے زیادہ ضرورت بیٹسمینوں کو ہے۔
انھوں نے کہا کہ فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، فیلڈرز نے کئی بار جہاں ایک رن بنتا تھا وہاں 2 رنز دیے یا 2 کی جگہ 3 رنز بننے دیے، مجموعی طور پر ہر اننگز میں 20 سے 30 رنز زیادہ بنے جس کا نتائج پر بھی اثر پڑا۔
مکی آرتھر نے مزید کہا کہ ہم نے فٹنس میں بہتری کیلئے کافی کام کیا، اس وقت ہمارے ڈریسنگ روم میں چند کھلاڑی جونٹی رہوڈز تو نہیں لیکن سپرفٹ اور اچھے فیلڈرز ضرور ہیں۔