Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بالی ووڈ کے معروف اداکار رشی کپور کرکٹ میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔ اکثر وہ کرکٹ کی سرگرمیوں پر بات جیت کرتے بھی نظر آتے ہیں۔ اداکار رشی کپور نے بھارت کی ورلڈکپ ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹسمین ریشب پانٹ کو شامل نہ کرنے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور کوچ روی شاستری سے سوال کر لیا۔
انھوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویرات کوہلی اور روی شاستری کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ ریشب پانٹ کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا۔
بھارتی شائقین کرکٹ نے بھی ورلڈکپ ٹیم میں ریشب پانٹ کو منتخب نہ کرنے پر کافی تنقید کی تھی۔ بھارت کے ورلڈکپ اسکواڈ میں ریشب پانٹ کی جگہ سینیئر کھلاڑی دنیش کارتھک کو شامل کیا گیا ہے۔