بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ ورلڈکپ میں نمبر تین پر بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔ شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ کچھ سال قبل بنگلہ دیش کی ٹیم اتنی مضبوط نہیں تھی اور میں نمبر پانچ پر بیٹنگ کرتا تھا مگر اس کے باوجود 15 اوورز سے پہلے ہی میں بیٹنگ کرنے آ جاتا تھا تاہم اب ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ مضبوط ہو گئی ہے جس وجہ سے مجھے بیٹنگ کرنے کا موقع نہیں ملتا۔ انھوں نے کہا کہ نمبر پانچ پر بیٹنگ کرتے ہوئے مجھے 35 یا 40 اوورز کے بعد بیٹنگ کا موقع ملتا ہے۔ شکیب الحسن نے 13 ایک روزہ میچوں میں نمبر تین پر بیٹنگ کی ہے جس میں انھں 41 کی اوسط سے 492 رنز بنائے ہیں۔ شکیب الحسن کہتے ہیں کہ میں نے کوچ اور کپتان سے بھی اس حوالے سے بات کی ہے اگر انھوں نے رضامندی ظاہر کی تو ورلڈکپ میں نمبر تین پر بیٹنگ کروں گا۔