Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر ورلڈکپ میں اپنی ٹیم پر ہونے والے طنز کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں جسٹن لینگر نے کہا کہ ہم جانتے ہیں ہمارا انگلینڈ میں کیسا استقبال ہو گا اور ویسے بھی انگلینڈ میں ہمارا کبھی اچھا استقبال نہیں ہوا۔
آسٹریلوی ٹیم کے انگلینڈ پہنچنے سے پہلے ہی انگلینڈ کو سپورٹ کرنے والے گروپ بارمی آرمی نے کچھ تصاویر تیار کر لی ہیں جس میں چیٹر اور سینڈ پیپر کا ذکر ہے۔
آسٹریلوی کوچ نے کہا کہ شاید ورلڈکپ میں ہمیں اتنی مشکل نہ ہو مگر ہم جانتے ہیں کہ ایشیز سیریز میں ہم سے کس طرح کا برتاؤ ہو گا۔ جسٹن لینگر کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے پہلے تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ اسٹیو اسمتھ جس طرح ٹیم سے باہر ہوئے تھے واپس بھی اسی فارم کے ساتھ آئے ہیں۔