Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر نے محمد عامر کو ورلڈکپ کے لیے لازم قرار دے دیا۔ مدثر نذر کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ عامر کو ورلڈکپ ٹیم میں ہونا چاہیے، وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں وکٹیں لے کر فارم میں آئیں، سخت محنت کریں کیونکہ محمد عامر تجربہ کار ہیں اور ان کا ورلڈکپ کھیلنا بہت ضروری ہے۔
‏مدثر نذر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم 1982 سے لے کر اب تک انگلینڈ میں اچھا پرفارم کرتی آ رہی ہے، چیمپیئنز ٹرافی میں آغاز اچھا نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان ٹیم چیمپئن بنی۔ ‏انھوں نے شاداب خان سے متعلق امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ورلڈکپ کھیلیں گے کیونکہ اکیڈمی میں سب ان کے بارے میں بہت مثبت ہیں۔