Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ کے آغاز سے قبل آسٹریلیا نے اپنی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے نیوزی لینڈ الیون کے خلاف تین پریکٹس میچز کھیلے۔ پہلے میچ میں آسٹریلیا، دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور آخری میچ میں ایک مرتبہ پھر کینگروز نے کامیابی حاصل کی لیکن ٹیم میں واپسی کرنے والے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر تینوں پریکٹس میچز میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے جس وجہ سے ٹیم مینجمنٹ کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔
پہلے پریکٹس میچ میں ڈیوڈ وارنر نے 39 رنز اسکور کیے، دوسرے میچ میں وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے جبکہ تیسرے میچ میں بھی ان کا بلا نہ چلا اور ڈیوڈ وارنر صرف 2 رنز ہی بنا سکے۔
آئی پی ایل کے بارہویں ایڈیشن میں وہ شاندار فارم میں نظر آ رہے تھے۔ انھوں نے سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے کھیلتے ہوئے 12 میچوں میں 692 رنز اسکور کیے جس میں ایک سنچری اور آٹھ نصف سنچریاں شامل تھیں۔