Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شائے ہوپ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔ جیسن ہولڈر کا کہنا ہے کہ شائے ہوپ میں ویسٹ انڈیز کے نمبرون ون ڈے پلئیر بننے کی صلاحیت موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ شائے ہوپ پچھلے دو سال سے مسلسل فارم میں نظر آ رہے ہیں اور وہ ون ڈے کرکٹ میں تیزترین دو ہزار رنز بنانے والے کیریبین کھلاڑی ہیں۔
ویسٹ انڈین کپتان نے کہا کہ اگر ان کی یہی فارم برقرار رہی تو وہ دن دور نہیں جب شائے ہوپ ویسٹ انڈیز کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوں گے۔ آئرلینڈ میں جاری تین ملکی ون ڈے سیریز میں شائے ہوپ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لگاتار دو سنچریاں اسکور کیں۔ شائے ہوپ نے کیمپبیل کے ساتھ مل کر 365 رنز کی ریکارڈ اوپننگ پارٹنرشپ بھی قائم کی۔