Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کامران اکمل آج کل کراچی میں رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے میں مصروف ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ رمضان ٹورنامنٹ کا انعقاد اچھا عمل ہے اس سے کرکٹرز کو فائدہ ہوتا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ رمضان ٹورنامنٹ کی وجہ سے کراچی کا ماحول بڑا اچھا ہے اور ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد پورے ملک میں ہونا چاہیے۔
شاہد آفریدی نے اپنی کتاب گیم چینجر میں عمر اکمل پر کڑی تنقید کی تھی اور انھیں بہانےباز شخصیت قرار دیا تھا۔ اس پر جواب دیتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ شاہد آفریدی نے جو بھی کہا ایسا کچھ نہیں ہے یہ ان کی اپنی ذاتی رائے ہے، جب وہ میڈیا کے سامنے ہوں تو اس وقت ان سے ہی پوچھیے گا کہ ایسا کیوں کہا اور آفریدی سے میرے متعلق بھی ضرور پوچھیے گا۔