Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے ٹیسٹ بیٹسمین اظہر علی اس وقت انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں وہ سمرسیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ رائل لندن ون ڈے کپ کے کوارٹرفائنل میچ میں وورسسٹرشائر کے خلاف اظہر علی نے زبردست بولنگ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔
وورسسٹرشائر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سمرسیٹ کے بلےبازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنا ڈالے۔ ٹام بینٹن 112 رنز بنا کر سمرسیٹ کے سے کامیاب بیٹسمین رہے۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں وورسسٹرشائر کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی اور وقفے وقفے سے ان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ اظہر علی نے بھی سات اوورز میں 34 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا جس کے ساتھ ان کی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ سیمی فائنل میں سمرسیٹ اور ناٹنگھم شائر کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہوں گی۔