Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والی دو ون ڈے میچوں کی سیریز افغانستان نے 0-1 سے جیت لی۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کر فیصلہ کیا اور 325 رنز کا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجایا۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کلوم میک لیوڈ نے دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 89 گیندوں پر 100 رنز اسکور کیے۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گر گئی تھی لیکن محمد شہزاد اور رحمت شاہ نے ٹیم کو سنبھالتے ہوئے اسکور کو 121 رنز تک پہنچایا۔ رحمت شاہ 113 اور محمد شہزاد 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد حشمت اللہ شہیدی اور اصغر افغان ٹیم کے اسکور کو 269 رنز تک لے کر گئے۔
افغانستان کو جیت کے لیے 5.1 اوورز میں 57 رنز درکار تھے کہ بارش شروع ہو گئی۔ بارش نہ رکنے کی وجہ سے دوبارہ کھیل شروع نہ ہو سکا اور افغانستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت میچ میں دو رنز سے کامیابی حاصل کی۔