Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی قیادت کے فرائض انجام دینے والے ڈیرن سیمی نے رواں سال فروری میں پشاور کا دورہ کیا تھا۔ انھوں نے یہ دورہ پی ایس ایل فور میں پشاور زلمی کی کِٹ کی رونمائی کے سلسلے میں کیا تھا۔ ڈیرن سیمی نے اس دورہ پشاور کے حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں پہلی بار فروری میں پشاور گیا اور یہ ایک شاندار تجربہ تھا۔
انھوں نے لکھا کہ اس شہر نے بہت برا وقت دیکھا ہے، یہاں کے لوگوں نے میرے اس دورے کو بہت خاص بنایا اور مجھے احساس ہوا کہ کس طرح کھیل اور کھلاڑی لوگوں پر مثبت اثر چھوڑ سکتے ہیں۔ ڈیرن سیمی نے مزید لکھا کہ پشاور والوں نے مجھے جتنی محبت دی ایسا لگ رہا تھا جیسے میں گھر پر ہوں۔ پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں وہاں موجود تھا۔