Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق کپتان شاہد آفریدی کی سوانح عمری "گیم چینجر" میں انھوں نے مختلف ممالک کے گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹ کیا گ��ا کہ شاہد آفریدی نے سچن ٹنڈولکر کو اپنی ٹیم میں شامل نہیں کیا اور اس وجہ سے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
شاہد آفریدی نے اپنی منتخب کردہ مختلف ٹیموں کی تصویریں ٹویٹر پر اپلوڈ کرتے لکھا کہ بھارتی میڈیا کی "گیم چینجر" سے متلعق منفی رپورٹنگ پر افسوس ہے۔ انھوں نے لکھا کہ میں نے ان تین ٹیموں (پاکستان بیسٹ الیون، پاک-بھارت بیسٹ الیون، آل ٹائم بیسٹ ورلڈ الیون) کی تصویریں پوسٹ کر دی ہیں۔
شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ بھارتی میڈیا نے کہا کہ میری ٹیم میں سچن ٹنڈولکر شامل نہیں ہیں، ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟ میں نے آپ کے سامنے ثبوت رکھ دیے ہیں اور اس کی تفصیلات "گیم چینجر" میں درج ہیں۔
#Pakistan#India