Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو امام الحق کی جگہ اوپننگ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ شعیب اختر نے کہا ہے کہ امام الحق میچ کی صورتحال کے مطابق اپنے گیم میں تبدیلی نہیں لاتے لیکن سرفراز احمد کو ورلڈکپ 2015 کی طرح اوپننگ کر کے چانس لینا چاہیے۔
سرفراز احمد کو اوپننگ کا مشورہ دینے کی بنیادی وجہ بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ابھی محمد حفیظ اور شعیب ملک ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، ان دونوں کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت کے بعد یقیناً آصف علی کو ڈراپ کیا جائے گا مگر آصف علی نے دوسرے ون ڈے میں اچھا پرفارم کیا۔
شعیب اختر نے مزید کہا کہ سرفراز احمد سے اوپننگ کروائی جائے، امام الحق اور فہیم اشرف کو ٹیم سے ڈراپ کیا جائے جس کے بعد دو آل راؤنڈرز بھی ٹیم میں شامل ہو جائیں گے اور آصف علی کی جگہ بھی ٹیم میں برقرار رہے گی۔ شعیب اختر کی اس رائے سے سابق کپتان راشد لطیف نے بھی اتفاق کیا۔