Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ویمن ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ بینونی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم کی جانب سے سونے لوس 80 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ گرین شرٹس کی عالیہ ریاض نے 2، ایمن، ثناء میر اور ندا ڈار نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا لیکن عالیہ ریاض کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت گرین شرٹس ہدف کے قریب پہنچی۔ پاکستان کو آخری گیند پر جیت کے لیے دو رنز کی ضرورت تھی۔ وکٹ پر موجود سدرہ نواز اور نشرہ ساندھو ایک رن بنا سکیں اور میچ ٹائی ہو گیا، یوں قومی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنا سکی۔ عالیہ ریاض کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جنہوں نے 49 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں اور 82 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
#Pakistan Women in South Africa 2019#Pakistan Women#South Africa Women