Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے دوسرے میچ میں بولرز کی خوب پٹائی ہوئی۔ انگلش بیٹسمینوں نے پاکستان کو 374 رنز کا ہدف دیا تو جواب میں شاہینوں نے بھی جم کر مقابلہ کیا لیکن قومی ٹیم کو 12 رنز سے شکست ہو گئی۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر انگلش فاسٹ بولر لیام پلنکٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دکھایا گیا وہ اپنے ناخن سے بال ٹیمپرنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن فیلڈ امپائرز نے میچ کے دوران اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا تھا۔
سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی جانب سے احتجاج کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میچ آفیشلز اس حوالے سے مطمئن ہیں کہ لیام پلنکٹ نے بال کی حالت تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی کوئی ایسا ثبوت ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ پلنکٹ بال ٹیمپرنگ کر رہے ہیں۔
#Pakistan in England 2019#Pakistan#England