Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اظہر علی انگلینڈ میں جاری رائل لندن ون ڈے کپ میں سمرسیٹ کاؤنٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ناک آؤٹ مرحلے میں اظہر اپنی ٹیم کے لیے نہایت سودمند ثابت ہوئے ہیں۔ کوارٹرفائنل میں ووسسٹرشائر کے خلاف میچ میں انھوں نے بولنگ کرتے ہوئے سات اوورز میں 34 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچایا تھا۔
سیمی فائنل میں سمرسیٹ کا مقابلہ ناٹنگھم شائر سے ہوا جہاں اظہر علی نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 گیندوں پر 72 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے شامل تھے۔ سمرسیٹ نے ناٹنگھم شائر کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ناٹنگھم کی ٹیم 222 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
اظہر علی ون ڈے کپ میں اپنی ٹیم کے سب سے کامیاب بیٹسمین ہیں جنہوں نے دس میچوں میں دو نصف سنچریوں اور ایک سنچری کی مدد سے 406 رنز اسکور کیے ہیں۔ رائل لندن ون ڈے کپ کے فائنل معرکے میں سمرسیٹ اور ہیمپشائر کی ٹیمیں 25 مئی کو لارڈز کے میدان پر آمنے سامنے ہوں گی۔
#Hampshire#Nottinghamshire#Somerset