Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قوم کو ایک ساتھ دو خوشخبریاں سنا دیں۔ انضمام الحق نے بتایا کہ اسپنر شاداب خان کی اب تک کی رپورٹس بہت مثبت ہیں، آئندہ دو چار روز میں ان کے مزید ٹیسٹ ہوں گے، امید ہے کہ وہ ورلڈکپ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے اور ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ محمد حفیظ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق وہ فٹ ہیں۔
لاہور پریس کلب میں پولیو کے خلاف جنگ کے حوالے سے سیمینار میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں چیف سلیکٹر نے کہا کہ ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کر چکے اور ابھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انضمام الحق نے مزید کہا کہ قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں اچھی پرفارمنس دی لیکن ٹیم اگر جیت جاتی تو زیادہ خوشی ہوتی۔