Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انگلینڈ کے خلاف جاری پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین نے انگلینڈ میں اپنے بہترین ریکارڈ کو برقرار رکھا ہے۔ فخر زمان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں 130 کے اسٹرائیک ریٹ سے 138 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔
انگلینڈ کی کنڈیشنز میں فخر زمان کا ریکارڈ بہت زبردست رہا ہے۔ فخر زمان نے انگلینڈ میں اب تک 6 ایک روزہ میچز کھیلے ہیں جہاں انھوں نے 65 کی اوسط سے 393 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 120 کا رہا ہے۔ فخر زمان نے انگلینڈ میں کھیلے گئے اپنے 6 ون ڈے میچوں میں 2 سنچریاں اور دو نصف سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔