Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ لمبے عرصے سے فہیم اشرف آل راؤنڈر کی حیثیت سے قومی ٹیم میں شامل ہیں مگر آل راؤنڈر تو دور کی بات وہ اپنے آپ کو صرف اچھا بولر یا بیٹسمین بھی ثابت نہیں کر پائے۔ ورلڈکپ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف اہم سیریز میں بھی وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے میں ناکام ہوتے نظر آ رہے ہیں۔
فہیم اشرف کو سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان کو ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کرنے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔
فہیم اشرف کی آل راؤنڈ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو زمبابوے اور ہانگ کانگ کے خلاف میچز نکال کر انھوں نے 17 میچز کھیلے جس میں 149 رنز بنائے اور صرف نو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔