Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ممبئی انڈینز نے چوتھی مرتبہ انڈین پریمیر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ممبئی انڈینز نے چنائی سپر کنگز کو ایک رن سے شکست دی۔ حیدر آباد میں کھیلے گئے فائنل معرکے میں ممبئی انڈینز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے۔ کیرون پولارڈ نے 25 گیندوں پر 41 رنز کی زبردست اننگز کھیل کر ممبئی انڈینز کو 149 رنز تک پہنچایا۔

جواب میں چنائی کے شین واٹسن نے 59 گیندوں پر 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن دیگر بیٹسمینوں نے ان کا ساتھ نہ دیا۔ چنائی سپر کنگز کو آخری اوور میں 9 رنز درکار تھے لیکن لستھ ملنگا نے انتہائی زبردست اوور کر کے ایک رن سے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔
چار اوورز میں صرف 14 رنز دے کر 2 وکٹیں لینے والے جسپریت بمراہ مین آف دی میچ جبکہ آندرے رسل مین آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ ممبئی انڈینز کے چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی روہت شرما آئی پی ایل کے کامیاب ترین کپتان بھی بن گئے۔
#Indian T20 League 2019#Mumbai Indians#Chennai Super Kings