Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کو کرکٹ سے ریٹائر ہوئے عرصہ بیت گیا مگر کرکٹ کھیلنے کی خواہش دل میں اب بھی باقی ہے۔ سچن ٹنڈولکر نے اپنے بچپن کے دوست ونود کامبلی کے ساتھ کرکٹ کھیلی جس کی ویڈیو انھوں نے ٹویٹر پر بھی اپلوڈ کی۔ اس موقع پر سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ مجھے اپنے بچپن کے دن یاد آ گئے جب ہم شیواجی پارک میں کھیلا کرتے تھے۔
انھوں نے بتایا کہ بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ میں اور ونود ہمیشہ ایک ہی ٹیم کا حصہ رہے ہیں، کبھی ایک دوسرے کے خلاف نہیں کھیلے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی آج بھی سچن ٹنڈولکر پر گہری نظر ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بولنگ کے دوران سچن ٹنڈولکر نے کئی گیندیں نو بال کروائیں جس کی نشاندہی آئی سی سی نے کی۔
#India