پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور اسپنر ثناء میر نے ویمن ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے اور ویمن ون ڈے کرکٹ کی کامیاب اسپنر بن گئی ہیں۔ ثناء میر نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا۔
میچ سے قبل ثناء میر کو ویمن کرکٹ کی کامیاب ترین اسپن بولر بننے کیلئے ایک وکٹ درکار تھی اور انھوں نے اپنے 10 اوورز میں 53 رنز کے عوض 1 وکٹ لے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ اب ثناء میر کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 147 ہے۔
ثناء میر سے قبل ویسٹ انڈیز کی انیسا محمد اور آسٹریلیا کی لیسا اسٹالیکر 146، 146 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب اسپن بولر تھیں جنہیں ثناء میر نے پیچھے چھوڑ دیا۔