Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ اس سیزن کے فائنل میچ میں چنائی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا اور ممبئی انڈینز نے ایک رن سے جیت اپنے نام کی۔ آئی پی ایل کے ٹاپ تھری بیسٹمین اور بولرز کا جائزہ لیا جائے تو بلےبازوں میں ڈیوڈ وارنر 12 میچوں میں 692 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جس میں ان کی 8 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔

دوسرے نمبر پر لوکیش راہول ہیں جنھوں نے 14 میچوں میں ایک سنچری اور 6 نصف سنچریوں کی مدد سے 593 رنز بنائے۔ ممبئی انڈینز کے کوئنٹن ڈی کوک 529 رنز کے ساتھ تیسرے کامیاب بیٹسمین ثابت ہوئے۔
بولنگ میں چنائی سپر کنگز کے عمران طاہر 26 شکار کر کے اس سیزن کے نمبرون بولر رہے جبکہ دوسرے پر کگیسو رباڈا تھے جنہوں نے 25 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ تیسرے نمبر پر موجود چنائی سپر کنگز کے دیپک چہار 22 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
#Indian T20 League 2019#Chennai Super Kings#Sunrisers Hyderabad