Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دورہ انگلینڈ میں عابد علی کو موقع نہ دینے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے عابد علی سے متعلق کہا کہ بیٹسمین ہمارے سسٹم میں نئے ہیں وہ ابھی سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ گرانٹ فلاور نے انکشاف کیا کہ بدقسمتی سے بہت سے باصلاحیت کھلاڑی سسٹم میں رہ کر سیکھ نہیں سکے۔
انھوں نے کہا کہ جو کھلاڑی ورلڈکپ اور سسٹم کا حصہ نہیں ہیں انھیں خود احساس ہونا چاہیے۔ بیٹنگ کوچ نے کہا کہ گراؤنڈ میں کھلاڑی کو پریشر کے ساتھ خود لڑنا پڑتا ہے، پاکستانی کرکٹرز باصلاحیت ہیں اور پریشر توڑ کر آگے نکل سکتے ہیں۔
گرانٹ فلاو نے مزید کہا کہ بیٹسمینوں کی صلاحیت پر مزید کام کر رہے ہیں۔ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ورلڈکپ تک ٹیم کے ساتھ ہیں اور میگا ایونٹ کے بعد وہ معاہدے میں توسیع کے خواہشمند نہیں ہیں۔
#Pakistan