Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے والے فخر زمان نے حریف ٹیموں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا جارحانہ انداز تبدیل نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی مصروفیات کے دوران تکنیک اور مہارت پر کام کرنے کا موقع کم ہی ملتا ہے اور اگر کچھ سیکھنے کی کوشش کروں بھی تو اگلے ہی روز میدان میں اترنا ہوتا ہے۔
اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں آرام دیا گیا تو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تکنیک بہتر بنائی۔ فخر زمان نے مزید کہا کہ بیٹنگ میں نکھارلانے کیلئے کام کیا اور اب کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں، تکنیک بہتر ضرور بنائی لیکن اپنا انداز تبدیل نہیں کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ مداحوں کی توقعات کا علم ہے اس لیے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔