ٹی ٹوئنٹی لیگز میں دھوم مچانے کے بعد انگلش بیٹسمین جوز بٹلر نے پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں تیز سنچری اسکور کر کے کافی لوگوں کو متاثر کیا جس میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین بھی شامل ہیں۔
دوسرے ون ڈے میچ کے بعد علی خان ترین نے سوشل میڈیا پر جوز بٹلر کے متعلق سوال کیا کہ کیا جوز بٹلر پی ایس ایل فائیو کے ڈرافٹ میں شامل ہیں؟ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ علی ترین پی ایس ایل سیزن فائیو میں جوز بٹلر کو اپنی ٹیم میں منتخب کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
انڈین پریمیر لیگ کے بارہویں ایڈیشن میں بھی جوز بٹلر نے زبردست کارکردگی دکھائی جہاں انھوں نے راجستھان رائلز کی نمائندگی ہوئے 8 میچز کھیلے اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 322 رنز بنائے۔