Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا بارہواں ایڈیشن ممبئی انڈینز کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ چنائی سپر کنگز کی طرف سے کھیلنے والے پاکستانی نژاد ساؤتھ افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے آئی پی ایل کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
حال ہی میں ختم ہونے والے آئی پی ایل کے سیزن میں عمران طاہر نے سب سے زیادہ 26 وکٹیں حاصل کیں اور اسی کے ساتھ وہ ایک سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

انڈین پریمیر لیگ میں ان کے مجموعی ریکارڈ کا جائزہ لیا جائے تو انھوں نے تین ٹیموں (دہلی ڈیئرڈیولز، رائزنگ پونے سپر جائنٹس اور چنائی سپر کنگز) کی نمائندگی کرتے ہوئے کل 55 میچز کھیلے اور 79 وکٹیں حاصل کیں۔ آئی پی ایل میں ان کی بہترین بولنگ 12 رنز کے عوض چار وکٹیں رہی جو انھوں نے اسی سیزن میں دہلی کیپیٹلز کیخلاف کی تھی۔
#Indian T20 League 2019#Chennai Super Kings